نومبر 24, 2024

تل ابیب میں ٹرک ڈرائیور کا حملہ، موساد کے 6 ایجنٹ ہلاک 50 زخمی

سیاسیات۔ مقبوضہ فلسطین سے آنیوالی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تل ابیب کے شمال میں واقع موساد ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک کے ذریعے حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 50 صیہونی زخمی ہوئے اور 6 ہلاک ہو گئے۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ شمالی تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹر کے قریب ٹرک کے ساتھ ہٹ اینڈ رن آپریشن کیا گیا یہ واقعہ شمالی تل ابیب میں ایک بس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے 50 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ بعض ذرائع نے 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس حملہ آور ٹرک ڈرائیور کو گولی مار دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب آپریشن کے آپریٹر کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے شہر قدس سے تھا۔ اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹرک کے ذریعے آپریشن کرنے والے آپریٹر کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے شمال میں اسرائیلی حکومت کے 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے قریب جو صیہونی مخالف آپریشن کیا گیا وہ اب تک کی گئی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × four =