دسمبر 17, 2024

بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر جوابی حملے کیلئے تیار رہنا چاہیئے، شیخ نعیم قاسم

سیاسیات۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملے کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید حسن نصراللّٰہ کی شہادت سے پہلے حزب اللّٰہ نے امریکی اور فرانسیسی صدور کے جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرلیا تھا۔ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو ڈیڑھ ماہ گزر چکا، حزب اللّٰہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے گاؤں اور قصبوں میں داخل ہو کر فتح کا دعوٰی کر رہا ہے، حزب اللّٰہ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ لبنان کی سالمیت کے تحفظ کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five − one =