اکتوبر 30, 2024

بیت لاھیہ شہر میں اسرائیلی بمباری، 143 فلسطینی شہید

سیاسیات۔ اسرائیلی فوج نے منگل کو بیت لاھیہ شہر میں بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں 143 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک بار پھر بیت لاھیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 143  فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 37 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

عرب  میڈیا کا بتانا ہےکہ عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے وادی بیقہ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 58 زخمی ہوگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 4 =