سیاسیات- اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں او آئی سی کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد سے علاقےکی صورتحال پر تشویش ہے، 5 اگست 2019 اور اس کے بعدکے تمام غیر قانونی اقدامات منسوخ کیے جائیں۔
او آئی سی کا کہنا ہےکہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے ساتھ ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروانے کی کوششیں تیز کرے۔