سیاسیات- جمہوری عربی شام کے صدر بشار الاسد عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچ گئے ہیں۔ ابھی کچھ ہی دیر قبل شام کے میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ بشار الاسد کو لے جانے والا جہاز جدہ کے “ملک عبد العزیز” انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کے صدر عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پرنس “سلمان بن عبد العزیز” کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ یہ امر قابل غور ہے کہ ایک دہائی جنگ کے بعد اس اجلاس میں بشار الاسد کی شرکت، شام پر پابندیوں اور دمشق کو تنہاء کو کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ 7 مئی کو عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں شام کی اس لیگ میں واپسی کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا نے عرب ممالک کے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ جاری کی کہ مذکورہ بالا فیصلے کے بعد بشار الاسد پہلی مرتبہ عرب سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ نیز گزشتہ روز شام کی نائب وزیر خارجہ “ایمن سوسان” نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے خبر دی تھی کہ شام کے صدر “بشار الاسد” بہت جلد جدہ جائیں گے۔