نومبر 24, 2024

ایٹمی پاکستان خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- ایٹمی پاکستان خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ھے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر تمام سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پیارا وطن،ایٹمی پاکستان میرا فخر اور میرا غرور ہے محسنِ قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان،ان کے ہمکار ساتھی ایٹمی سائنسدان اور ہر وہ شخص جس نے اس ملک کو ایٹمی پاور بنانے میں کردار ادا کیا ان کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں ایٹمی پاکستان خطے میں امن کی ضمانت ہے اگر ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو عزت و عظمت،آزادی و استقلال اور سربلندی کے ساتھ زندگی ناممکن ہوتی،ہمیں تمام سیاسی لیڈر شپ اور ملک کے اسٹیک ہولڈرز سے توقع ہے کہ ہاتھوں میں ہاتھ دے کر،محبت و اخوت اور اتحاد و وحدت کے ساتھ ملکر آگے بڑھیں گے تو ملک ترقی و استحکام کی طرف جائے گا اندرونی بیرونی سازشیں ناکام ہوں گی،میرا یہ وطن امن کا گہوارہ بنے گا ان شااللہ-یوم تکبیر پر اپنی غیور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − ten =