جنوری 21, 2025

اگلے مرحلے میں 4 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے مزید 120 فلسطینی آزاد کئے جائینگے

سیاسیات۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مرکزی کمان کے ساتھ منسلک ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم جاسوس طیاروں کی پرواز اور غزہ میں غیر فوجی شہریوں پر فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کر چکی ہے۔ عرب چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان مسائل کی قطری و مصری ثالثوں کے ساتھ ساتھ حماس کی جانب سے بھی مسلسل پیروی کی جا رہی ہے تاکہ جنگ بندی معاہدے کا نفاز یقینی بنایا جا سکے اگرچہ غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے غیر فوجی شہریوں کے خلاف فائرنگ کے ذریعے اس معاہدے کو مسلسل خطرہ لاحق کیا جا رہا ہے۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانی امداد کے حامل دسیوں ٹرک سرحدی گزرگاہوں سے عبور کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو چکے ہیں، فلسطینی ذرائع نے کہا کہ اقوام متحدہ و ہلال احمد فلسطین کی ٹیمیں انسانی امداد کی تقسیم میں مصروف ہیں۔ اپنی گفتگو کے آخر میں فلسطینی ذرائع نے یہ اعلان بھی کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے آئندہ مرحلے میں 4 خاتون اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 120 فلسطینی شہری ازاد ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 2 =