جولائی 6, 2024

او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ طاہر اشرفی

سیاسیات- وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے اپیل کی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ججز موجودہ آئینی بحران کی کیفیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کیساتھ بیٹھ کرمسائل کو حل کریں۔ امت مسلمہ اور ہمارے مسائل کا حل وحدت اور اتحاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ امت مسلمہ اضطراب میں ہے، فلسطین میں ظلم وستم جاری ہے، مسئلہ فلسطین پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مقبوضہ کشمیر اور عوام کی فلسطین کیساتھ محبت اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا، وزیراعظم خود کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے اسرائیل کیساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − 1 =