فروری 14, 2025

انصار اللہ کی جانب سے العاروری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

سیاسیات-یمن کی مقاومتی تحریک “انصار الله” نے بیروت کے اطراف میں حماس کے ڈپٹی پولیٹیکل بیورو چیف “صالح العاروری” کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” نے ایک بیان کے ذریعے باضابطہ طور پر صالح العاروری کی شہادت کی خبر دی۔ اس بیان میں واقعے کی تفصلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جنوبی لبنان میں حماس کے دفتر پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں محمد صالح العاروری سمیت القسام بریگیڈ کے دو کمانڈر شید ہو گئے۔ اسرائیل کی اس مذموم کارروائی پر انصار الله یمن نے کہا کہ صالح العاروری کا قتل صیہونی رژیم کے دیوالیہ پن اور انحطاط کو ظاہر کرتا ہے۔ صالح العاروری کا قتل تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور اسرائیل کی وحشیانہ سطح کی نشان دہی کرتا ہے۔ انصار الله نے مزید کہا کہ امریکی حمایت کے بغیر صیہونی رژیم اس طرح کی کارروائی کرنے کی جرات نہیں رکھتی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =