نومبر 23, 2024

انروا پر پابندی غزہ کے بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ ہے۔ یونیسیف

سیاسیات۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے فلسطین میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’انروا‘ پرپابندی کے اسرائیلی فیصلے کو  بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں یونیسیف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انروا کے بغیر غزہ  میں جان بچانے والے سامان کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتے۔

ترجمان یونیسیف کے مطابق انروا پر پابندی کا فیصلہ غزہ کے بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ ہے۔

خیا ل رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی حکام اور ریلیف ایجنسی کے درمیان روابط پر پابندی، انروا سے تعلقات منقطع کرنے اور اسے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انروا کے عملے کو اسرائیل کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 143 فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 37 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =