جنوری 10, 2025

انجمن سحر فاونڈیشن آزاد کشمیر کی جانب سے عظیم الشان علمی سیمینار کا انعقاد

سیاسیات-  حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں طلاب آزاد کشمیر مقیم قم المقدسہ انجمن سحر فاونڈیشن کی جانب سے ایام ولادت امام دھم امام علی نقی الھادی علیہ السلام کی مناسبت سے ایک عظیم الشان علمی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمنار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید احمد علی سبزواری نے حاصل کی،  سید قیصر عباس نقوی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پیش کی اور سید شعیب کاظمی نے منقبت پیش کی. نظامت کے فرائض سید محمد علی سبزواری نے انجام دیے.

آزاد کشمیر سے تشریف لائے مھمان شخصیت سکالر ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر سید افتخار کاظمی نے  سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے خطہ کشمیر میں دینی اور دنیوی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور علماء کے کردار کو معاشرے کی بہتری میں ناگزیر قرار دیا.

سیمنار کے مرکزی مقرر حوزه علمیه قم ایران اور تاریخ و سیره اهل بیت علیهم السلام کی علمی شخصیت  پروفیسر حجۃ السلام حمید رضا مطھری(عضو هئیت علمی پژوهشگاه فرهنگ و علوم اسلامی)  نے امام علی نقی الھادی علیہ السلام کی زندگی اور سیرت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ سمینار میں زیادہ تر سادات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام علی نقی علیہ السلام کی اولاد برصغیر میں بڑی تعداد میں موجود ہے، اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی سیرت اور تاریخ کو بیان کریں اسی لیے  انکی  سیرت پر تحقیق کریں۔ خاص طور پر امام ہادی علیہ السلام کی حیات مبارکہ کو عام کرنے میں ان کی اولاد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔

امام نقی علیہ السلام نے اپنے دور کے حالات کے مطابق دین اسلام کی تعلیمات کی راہنمائی کی، جسطرح  امام سجاد ع نے تبلیغ کا ایک بڑا حصہ خاص طور پردعا و مناجات سے انجام دیا اسی طرح امام علی نقی ھادی ع نے زیارات کے ذریعہ تبلیغ فرمائے ۔ امام عالی مقام نے دعا اور زیارت، بالخصوص زیارت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت پر زور دیا۔ زیارت امام رضا ع اور زیارت امیر المؤمنین ع پر امام عالی مقام کی بہت زیادہ تاکید تھی ۔

امام عالی مقام  نے اپنے زمانے کے مختلف انحرافی فتنوں کا مقابلہ بھی کیا اور اپنے جد امیر المومنین علی علیہ السلام کو امیرالمؤمنین کے لقب سے یاد کیا۔ امام علیہ السلام کی تاریخ کو سمجھنے کے لیے ان کے مخالفین کی تاریخ کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔

حجت السلام والمسلمین سید جبار نقوی صاحب کے دعائیہ کلمات کے ساتھ سیمینار کا اختتام ہوا۔

آخر میں ڈاکٹر سید ثاقب ھمدانی نے اساتید کرام ،مھمان گرامی اور تمام علماء عظام جو اس سمینار میں تشریف لائے اور اس کے ساتھ جنھوں نے اس پروگرام کو آرگنائزر کیا مولانا سید افتخار حسین نقوی و مولانا سید جاوید الحسین بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 2 =