دسمبر 2, 2024

امن مذاکرات، حماس کا وفد مصر روانہ

سیاسیات۔ حماس کا اعلی سطحی وفد امن مذاکرات کے لئے مصر روانہ ہوگیا ہے۔

لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی امن کے قیام کے لئے پس پردہ کوششیں تیز ہورہی ہیں۔

حماس کا اعلی سطحی وفد باسم نعیم کی سربراہی میں امن مذاکرات کے لئے مصر روانہ ہوگیا ہے۔ وفد ہفتہ کے دن مصر کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات کرے گا۔

اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ مصر، ترکی اور قطر کے ہمراہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا جدید دور شروع کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 14 مہینوں کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کے بعد نتن یاہو اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے جس کے بعد حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ اور خطے کے ممالک کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − 8 =