سیاسیات- غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکی ویٹو کے بعد اسرائیل کی تازہ کاروائی میں مزید 11 فلسطینی شہید ہو گئے۔
امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں فائر بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل کی غزہ میں تازہ ترین کاروائی کے دوران مزید 11 فلسطینی جان سے گئے۔
امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں فائر بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل کی غزہ میں تازہ ترین کاروائی کے دوران مزید 11 فلسطینی جان سے گئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کو بتایا کہ جنوبی شہر خان یونس پر اسرائیلی حملے میں چھ افراد مارے گئے جب کہ رفح میں ایک الگ حملے میں مزید پانچ دیگر فلسطینی جان سے گئے۔
غزہ کے وسیع علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے جہاں خوراک، ایندھن، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
اسرائیل کی ہفتے کی صبح کارروائی سے چند گھنٹوں قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔
عالمی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ میں ’جاری قتل عام میں شریک جرم‘ ہے۔
اسرائیلی فوج نے جمعے کی شب کہا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 450 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے بھی گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ شہر کے قریب 40 اور جبالیہ اور مرکزی جنوبی شہر خان یونس میں درجنوں اموات کی اطلاع دی۔