سیاسیات۔ شیعہ علما کونسل پاکستان/ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے اپنے ایک بیان میں عالم اسلام کے عظیم اور قابلِ فخر راہنما آیت اللہ امام خامنہ ای کے بارے میں امریکی صدر کے توھین آمیز ریمارکس پر شدید مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ھاتھوں صیھونی ناجائز ریاست کی بدترین شکست پر شدید بوکھلاھٹ کا شکار ھیں اس لئے وہ آئے روز شائستگی اور تہذیب سے گری ھوئی غیر سنجیدہ زبان استعمال کر رھےھیں مگر یہ ایک حقیقت ھے کہ تمام دنیا کی میڈیا اور انٹیلی جنس ادارے یہ اظہار کرتے نظر آتے ھیں کہ ایران کے مقابلے میں دو ایٹمی طاقتوں کو رسواکن شکست ھوئی ھے ٹرمپ کے بیانات سے عالَم اسلام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ھے ان کا یہ لب و لہجہ خود امریکی عوام کے لئے بھی سوالیہ نشان ھے-مراجع عظام کے بیانات سے عالم اسلام کے اضطراب کا پتہ چلتا ھے ھم مرجعیت کے بیانات اور فتاوٰی کی مکمل تائید کرتے ھیں اور ھم یہ سمجھتے ھیں کہ رھبر معظم کی توھین عالم اسلام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ھے الحمد للہ ایران کے خلاف عالمی قوانین کو روندتے ھوئے جو جارحیت کی گئی اس کے جواب میں عالَمِ اسلام نے متحد ھو کر ایران کا ساتھ دیا ھے اس وقت عالمی سطح پر بیداری ھے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو مسلمان اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں گے-
