نومبر 23, 2024

امریکہ ہماری ملکی سالمیت کو نابود کرنے کے درپے ہے. انصاراللہ یمن

سیاسیات- ذرائع کے مطابق انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر نے کل 9 نومبر کو ایک بیانیہ جاری کیا جس میں امریکی سفیر اسٹیون فاگن کے مشرقی یمن میں واقع صوبہ حضرموت کے دورے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انصاراللہ یمن کے اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کا یہ دورہ غیرقانونی اور یمن کی خودمختاری کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا جو یمن کی سلامتی، استحکام اور ملکی سالمیت کو نابود کرنے کی غرض سے انجام پایا ہے۔ بیانیے میں کہا گیا ہے: “امریکہ جیسی حکومت جو یمن کے خلاف جارحیت کی حامی ہے حتی ایک دن بھی یمنی عوام کے فائدے کی بات نہیں سوچ سکتی۔ یمنی عوام اپنے ملک میں امریکہ کی کسی قسم کی سرگرمی کو قبول نہیں کرتے چاہے وہ خفیہ ہو یا اعلانیہ۔”

انصاراللہ یمن کے بیانیے میں مزید آیا ہے: “امریکہ کو ہماری عوام کے پختہ عزم اور ان کے جائز حقوق کے سامنے ہتھیار ڈال دینے چاہئیں جو ہر قسم کی سرپرستی کے بغیر خودمختاری، جارحیت کے خاتمے، محاصرہ ختم ہونے اور بیرونی مداخلت رک جانے پر مشتمل ہیں۔” یاد رہے کچھ گھنٹے پہلے یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا: “واشنگٹن کو دنیا کی اقوام کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں ترک کر دینی چاہئیں اور ہماری قوم کے حقوق کا مکمل احترام کرنا چاہئے۔ اسے ہماری رٹ اور قدرتی ذخائر کے خلاف جارحیت روک دینی چاہئے۔” امریکی سفیر نے حال ہی میں تیل کے ذخائر سے مالا مال یمنی صوبہ حضرموت کا دورہ کیا ہے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن مہدی المشاط نے کہا کہ امریکی سفیر خود کو میڈیا پر امن کا کبوتر ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن درحقیقت خطے میں ایک منحوس الو والا کردار ادا کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − five =