فروری 13, 2025

امریکہ کی یمن پر دوسرے روز بھی بمباری، 5 افراد شہید

سیاسیات-امریکہ کی یمن پر دوسرے روز بھی بمباری جاری رہی، تازہ حملوں میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فورسز نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت 30 مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح کیے گئے حملے گزشتہ روز کیے جانے والے حملوں کا تسلسل ہیں۔ حملوں میں حوثیوں کے ریڈار اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب حوثیوں ترجمان کہا ہے کہ یمن پر حملوں کے ذمہ داروں کو بھرپور سزا دی جائے گی۔ حملوں کے ردعمل میں بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے خلاف ہزاروں یمنی صنعا کی سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فوری طورپر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × four =