سیاسیات- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکہ کی دی ہوئی جرأت سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔
محمود عباس نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکہ کا سلامتی کونسل میں تین بار غزہ میں جنگ بندی کیلئے لائی گئی قرارداد کو روکنا بے حد افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی پشت پناہی میں آباد کاروں کے دہشتگرد گینگ فلسطینی زمینیوں پر قبضہ کر رہے ہیں، ہم کسی صورت فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں لگائے۔