سیاسیات-عراق پر صبح سویرے امریکی حملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں نے حشد شعبی اور اس ملک کی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
عراقی ذرائع نے امریکی فضائی حملوں کے چند لمحوں بعد ہی مغربی عراق میں فوج اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر داعش کے دہشت گردوں کے اچانک حملے کی اطلاع دی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حملوں کے دوران تعاقب میں موجود دہشت گردوں نے عراق میں صبح سویرے حملوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الانبار کے مغرب میں فوج اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ صوبہ الانبار کے مغرب میں السکر کے علاقے میں فوج اور حشد الشعبی کے درمیان داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ عراقی ذرائع نے حملوں کو امریکی افواج اور تکفیری قاتل گروہ داعش کے درمیان ہم آہنگی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔