نومبر 24, 2024

امام علی علیہ السلام کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے۔ مولانا عون جعفری

سیاسیات- یوم شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عون باقر جعفری کا کہنا تھا کہ شہید عدالت امام علی علیہ السلام کی زندگانی مبارک کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل عمل ہے اور انکی حیات طیبہ عالم بشریت کے لئے بہترین نمونہ اور قابل تقلید ہے۔

امام علی علیہ السلام جنہیں ابوالیتامٰی یعنی یتیموں کا باپ کہا جاتا ہے۔ جو راتوں کو اپنی پشت پر اناج کی بوریاں اٹھا کر مستحقین میں بانٹتے تھے۔ جنہیں معاشرے کے مظلوموں اور محروموں کا درد تھا۔

تاریخ انسانی کے بے مثل اور بے عیب کردار کی الہی انقلابی زندگی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے

شیعہ اور سُنی روایات میں نقل کیا گیا ہے کہ امام علی علیہ السلام کو پیغمبرِ اکرم ؐنے حق کا معیار و میزان قرار دیا ہے آپؐ نے فرمایا عَلِيٌّ مَعَ الْحَقِّ وَ الْحَقُّ مَعَ عَلِيٍّ يَدُورُ حَيْثُمَا دَارَ۔ ’’علیؑ حق کے ساتھ ہے اور حق علیؑ کے ساتھ ہے، حق علیؑ کے اردگرد گھومتا ہے‘‘۔ یعنی اگر آپ حق کی تلاش میں ہیں تویہ دیکھیں کہ علیؑ کہاں کھڑے ہیں، علیؑ کی انگلی کا اشارہ کس طرف ہے، علیؑ کا کیا مؤقف ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − 6 =