نومبر 24, 2024

القسام بریگیڈز نے تل ابیب میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

سیاسیات- فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں آپریشن اسلامی جہادکے مسلح ونگ القدس بریگیڈز کےساتھ مل کر کیا۔

خیال رہے کہ تل ابیب میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

اسرائیلی حکام نےتل ابیب میں ہونے والے حملےکو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے دھماکے میں مارے جانے والا شخص بمبار ہےجس نے بیگ میں بم رکھا ہوا تھا، دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ببمار کے زیادہ آبادی والے مقام تک پہنچنے سے قبل ہی اس کے بیگ میں رکھا بارودی مواد پھٹ گیا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جب تک اسرائیلی قبضہ اور قتل و غارت جاری رہے کہ اس قسم کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × one =