دسمبر 22, 2024

اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، شہدا کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی

سیاسیات- اسرائیلی فوج کی غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے المواصی پناہ گزین  کیمپ میں فائرنگ سے  بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20  سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران  شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز  نے کہاکہ حماس پربڑھتے دباؤ کے باعث غزہ میں جنگ بندی کے امکانات ہیں، امید ہے حماس کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق ہوجائے گا۔

مزید برآں لبنان جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیل نے  لبنان کی مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ کے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 4 =