سیاسیات۔ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز پہلے نصیرات مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں پربمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی بمباری کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 23 سے زائد افراد شہید ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کی صبح بھی اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور بیت حنون میں گھروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے۔
گزشتہ سال اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہری اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔