سیاسیات۔ اسرائیل کے لبنانی شہر نبطیہ کی میونسپل بلڈنگ پر حملے میں شہر کے میئر سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز نبطیہ شہر کی میونسپل بلڈنگ پر جنگی طیاروں سے حملہ کیا اور عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جان سے چلے گئے۔
لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے یمنی حوثیوں پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے زیر زمین موجود 5 اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا۔
امریکی فوج کا کہنا ہےکہ زیر زمین گوداموں کو نشانہ بنانے کےلیے بی ٹو (B-2) بمبر طیاروں سے کا استعمال کیا گیا جو زیر زمین اہداف کو نشانہ والے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔