مارچ 29, 2025

اسرائیل پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہے. سعودی عرب

سیاسیات- غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے اور عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو ان جارحیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذریعے شام اور پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اسرائیل کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو ان اسرائیلی جارحیتوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور شام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سنجیدہ موقف اختیار کرنا چاہیے اور تنازعات کو پھیلنے سے روکنا چاہیے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی غاصب حکومت کی وحشیانہ جنگی مشین سے فلسطینی شہریوں کی حفاظت ضروری ہے۔ عالمی برادری کو فوری طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور ان جرائم کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہییں۔ فلسطینی عوام کے ناقابل برداشت مصائب کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × five =