نومبر 23, 2024

اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں تیزی، بین گورین ائیرپورٹ بند،کئی فوجی مارے جانے کی اطلاعات

سیاسیات- اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں تیزی آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی طرف میزائل حملے کیے جس سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چلے گئے جب کہ خطرے کے پیش نظر  تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے کامیئل پر راکٹوں سے حملے کیے  جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے لبنانی قصبے عیتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے جس میں بھی کئی فوجی مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ادھر  اسرائیلی فوج  نے  حزب اللہ کا میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ  شمالی اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا دفتر پر بمباری کی گئی جس دوران 21 افراد شہیدہوگئے۔

ادھر لبنان میں کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےامریکہ نے  اپنے شہریوں کو فوری لبنان سے نکلنے کا حکم دیا ہے جب کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر اسرائیلی حملےفوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =