ستمبر 28, 2024

اسرائیل واٹس ایپ کے ذریعے اسماعیل ہنیہ تک پہنچا

سیاسیات- یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ ایلیا جے میگنیئر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئراستعمال کیا گیا۔

ایلیا جے میگنیئر کے بیان کے مطابق اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کے واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے، اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی۔

اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد شہید کیا گیا، کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی۔

اب ایک امریکی اخبار نے مبینہ طور پر اس مقام کی تصویر جاری کی ہے جہاں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا تھا۔

امریکی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ایرانی عہدیدار نے یہ تصویر ہم سےشیئر کی ہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر اب تک اس طرح کی کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + five =