مئی 30, 2025

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کردیا

سیاسیات- اسرائیل نے اپنے جارحانہ عزائم پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارےمیں یہودیوں کی آبادکاری بڑھانے کے لیے مزید 22 غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ مضبوط بنائے گا یہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جو اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکتا ہے۔

بیزلیل سموٹریچ جو خود ایک غیر قانونی بستی میں رہائش پذیر ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے حامی ہیں نے اس اقدام کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + 7 =