نومبر 24, 2024

اسرائیل نے عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کر دی

سیاسیات-اسرائیل نے عوامی مقامات پرفلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگادی اور انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے پولیس کو فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی۔

اسرائیل نے فلسطین کے خلاف ایک اور جارحانہ اقدام اٹھایا ہے اور عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگا دی ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اسرائیل کےخلاف اشتعال انگیزی کی حوصلہ افزائی کیلئے علامتی پرچم لہرانے پرپابندی ہوگی اور اسرائیل مخالف عناصر کے ریاستی یا ان کی دہشت گردتنظیم کے پرچم سرکاری اداروں پر لگانے کی پابندی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ اپنی تمام توانائیاں دہشتگردی، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف استعمال کریں گے، اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیر نے پولیس کو عوامی مقامات پر لگے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ ایتمار بن گویر نے وہی اسرائیلی وزیر ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں سخت سکیورٹی میں مسجد اقصٰی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 14 =