نومبر 24, 2024

اسرائیل نے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا

سیاسیات-اسرائیل نے اردن کے سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سنان مجالی کے مطابق عمان میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی اقدام پرسخت احتجاج کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سخت الفاظ میں احتجاجی مراسلہ اسرائیلی سفیرکے حوالے کیا گیا اورانہیں مراسلہ فوری طورپر اسرائیل کی حکومت کو بھیجنے کو کہا گیا۔ احتجاجی مراسلے میں تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو مسجد اقصیٰ کے دورے سے روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

مکتوب کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس  اور مسجد اقصیٰ کے امور کی تمام ترذمہ داری اردن کی ہے اور اردنی اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات، مسجد اقصیٰ/الحرم الشریف کے تمام امور کو منظم کرنے اور اس تک رسائی کو منظم کرنے کے لیے خصوصی دائرہ اختیارکے ساتھ قانونی اتھارٹی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + 11 =