نومبر 24, 2024

اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ حزب اللہ

سیاسیات-اتوار کے روز لبنان کی مقاومتی تحریک حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جو بھی خطے کی صورتحال سے آگاہ رہتا ہے، وہ جان لے کہ یہ صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سبلین میں مغربی کنارہ قدس کی ڈھال کے نام سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج ہم فلسطین کو اس کی عوام کے حوالے کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ اس وقت خطے کا رخ قدس، عوامی حکومت، مجاہد اور مقاوم عوام کی خود مختاری کی جانب ہے اس سلسلے میں عالمی استکبار کوئی بھی اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ کیونکہ لوہا ہی لوہے کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی معتکفین پر حملہ کر دیا تھا۔ صیہونیوں کی کوشش تھی کہ وہ فلسطینی معتکفین کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیں۔

اس حملے میں درجنوں افراد زخمی اور 400 فلسطینی گرفتار ہوئے۔ اس حملے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جس کے بعد سعودی عرب، مصر، قطر اور اردن سمیت دیگر عرب ممالک سے اس مذموم کارروائی کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دوسری جانب غزہ کی مقاومتی فورسز نے ان حملوں کے جواب میں صیہونی کالونیوں پر متعدد میزائل برسائے۔ عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ تقریباََ 20 کے قریب میزائل غزہ سے صیہونی بستیوں کی جانب برسائے گئے۔ جن میں سے ایک میزائل “سدیروت” کے کارخانے میں لگا۔ جس سے مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven + 20 =