نومبر 24, 2024

اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں، خلیل الحیہ

سیاسیات- حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں۔ حماس کے رہنما کے مطابق دنیا یقین کرچکی ہے کہ معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے والے قتل عام چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طاقت سے قیدیوں کی رہائی کے لیے مزید قتل عام کی پالیسی ناکام ثابت ہوئی۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس کسی ایسے معاہدے پر راضی نہیں ہوگا، جو جارحیت کو نہ روکے۔ ایسے معاہدے پر راضی نہیں ہوں گے، جو غزہ میں اسرائیلی موجودگی کو جواز دے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔ خلیل الحیہ نے کہا حماس امریکی صدر بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کی توثیق کرتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے سے بچنا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + two =