سیاسیات- اسرائیل نے کل سے اب تک لبنان کی شہری آبادیوں پر ہزاروں میزائل برسا دیے، وحشیانہ حملوں میں شہید لبنانیوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی جبکہ 2000 سے زائد افراد زخمی ہوچکے۔
بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے۔
لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ داغ دیے۔
حزب اللہ کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے، ادھر عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر حملہ کیا۔
امریکہ اور چین اپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں جبکہ کئی ممالک کی ائیر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کیلئے پروازیں روک دی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حزب اللہ کے خلاف مختصر آپریشن چاہتے ہیں لیکن وقت زیادہ بھی لگ سکتا ہے۔