جون 22, 2024

اسرائیلی فوج کے آپریشن میں امریکی شہری سمیت 3 یرغمالی ہلاک ہوئے۔ القسام

سیاسیات ـ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے وسطی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کیے گئے آپریشن میں امریکی شہری سمیت 3 یرغمالی ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز نصیرات کیمپ آپریشن میں 4 یرغمالیوں کو رہا کرایا تھا، آپریشن میں وحشیانہ بمباری سے اسرائیلی فوج نے 274 فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کیلئے یرغمالیوں کی قسمت کے فیصلے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو تب تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک ہمارے قیدی آزاد نہیں ہو جاتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی  فوج نے دعویٰ کیا  تھا کہ نصیرات کیمپ میں آپریشن کرکے وہاں موجود 4 اسرائیلی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق چاروں بازیاب اسرائیلی شہریوں کی صحت اچھی ہے اور انہیں مزید طبی معائنےکیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر حماس عہدیدار نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ 8 ماہ بعد 4 یرغمالیوں کو رہا کرانا اسرائیل کی کامیابی نہیں ناکامی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − eight =