جنوری 5, 2025

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 77 فلسطینی شہید

سیاسیات۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے اور تازہ حملوں میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق وسطی غزہ کے النصیرات مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 77 افراد شہید ہوئے، جس سے جنگ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  45  ہزار658 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 15 ماہ سے جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران کم از کم 108،583 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے العودہ اسپتال بھی خالی کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ ملیشیا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتال کو نشانہ بنانے کی مذمت کی  ہے۔

ادھر امریکہ نے حماس سے جنگ بندی معاہدہ فوری قبول کرکے اسرائیلی مغویوں کی رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے مصر میں ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تازہ جنگ بندی کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 5 =