اپریل 4, 2025

اسرائیلی فوج کا غزہ شہر کے مشرق میں نئی زمینی کارروائی کا اعلان

سیاسیات-اسرائیلی فوج نے جمعے کو اعلان کیا کہ اس نے فلسطینی علاقے میں اپنے قائم کردہ سکیورٹی زون کو وسعت دینے کے لیے غزہ سٹی کے مشرق میں نئی زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا: ’گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران… شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں فوجی زمینی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ سکیورٹی زون کو وسعت دی جا سکے۔‘

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کو کہا تھا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے اندر اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرے گا تاکہ ’دہشت گردوں اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور علاقے کو صاف کیا جا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران ’وسیع علاقے قبضے میں لیے جائیں گے جو اسرائیلی سکیورٹی زون میں شامل ہوں گے‘، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنا علاقہ قبضے میں لیا جائے گا۔

وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا کہ فوج غزہ کو تقسیم کر رہی ہے اور ’علاقے پر قبضہ کر رہی ہے‘ تاکہ حماس کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ ان اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے جو اکتوبر 2023 کے دوران پکڑے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + six =