سیاسیات۔ غزہ جنگ بندی بات چیت شروع ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بھی بڑھا دئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 65 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل کا کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو حراست میں رکھنا غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کرنے اور نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔
مصر اور قطر کی کوششوں سے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔
حماس رہنما باسم نعیم نے معاہدے کے لیے اسرائیلی فوج کا انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری قرار دی ہے۔