نومبر 24, 2024

اسرائیلی طیاروں کی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری

سیاسیات- گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے ساحلی شہر حیفا پر ہونے والے حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے آج لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیر کو علی الصبح لبنان کے مختلف علاقوں پر لڑاکا طیاروں سے شدید بمباری کی جس کے نتیجے  میں ایک لبنانی شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والا حملہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے  بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر  ایک وقت میں حملہ کیا جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب جنگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چین نے اسرائیل اور لبنان میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دونوں ممالک چھوڑ کر باہر نکلیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 9 =