جولائی 1, 2024

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری

سیاسیات-مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بھی بمباری کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعے کی شب غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے 2 گھنٹوں میں 10 سے زائد میزائل فائرکیے تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

یکم جنوری سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہوگئی۔

اردن، قطراورسعودی عرب نے جنین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے جبکہ امریکہ، اقوام متحدہ اور عرب حکام نے کشیدہ صورتحال میں کمی کیلئے اسرائیل اور فلسطینی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس نے صورتحال پر آج سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُدھر فلسطینی حکام نے اسرائیل کے ساتھ اپنا سکیورٹی تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 12 =