نومبر 23, 2024

اتحاد و وحدت کی کوششیں امت کی مضبوطی کا باعث بنتی ہیں۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے سردار سید ریاض حسین شاہ کی طرف سے منعقدہ عظیم الشان جشن میلاد میں شرکت کی اور خطاب کیا حاضرین میں تمام مسالک کے عوام،عمائدین اور علماء کرام شریک تھے اتحاد بین المسلمین کا خوبصورت اجتماع تھا نعت خواں حضرات نے نعت خوانی کی علماء کرام نے شان حضور اکرم ص و اھلبیت اطہار علیھم السلام پر خوبصورت خطابات کیے-

آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں اس خوبصورت عظیم الشان اجتماع کو سراہا اور کہا کہ اس دور میں جب مسلمانوں کو آپس میں لڑانے اور تقسیم کرنے والے کثرت سے پائے جاتے ہیں وھاں جناب سید ریاض حسین شاہ صاحب جیسی مخلص شخصیات موجود ہیں جو امت کو جوڑنے اور ان کی صفوں میں وحدت پیدا کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں یقینی طور پر یہ کام اللہ تعالی کے ہاں بہت بڑی عبادت شمار ہوتی ہے چونکہ اتحاد کی کوششیں امت کو دشمن اسلام قوتوں کے مقابلے میں مضبوط کرنے کا سبب بنتی ہیں اور مسلمانوں میں انتشار اور فرقہ واریت پھیلانا امت کی کمزوری اور دشمن کی مضبوطی کا سبب بنتی ہیں- ہم حضور کے امتی اور پیروکار ہیں حضور اکرم رحمۃ للعالمین ہیں ہمیں تمام انسانوں میں محبت و اخوت عام کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کی شدید ضرورت ہے-

علامہ عارف حسین واحدی نے موجودہ ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ھوئے کہا کہ سیاست کا فلسفہ تدبیر مدن ہے یعنی معاشرے کو بہترین انداز میں ترقی کی طرف لے جانا معاشرے میں بسنے والے انسانوں کے لیے ریلیف فراہم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا مگر افسوس کہ ھمارے ملک میں سیاسی قوتوں نے حصول اقتدار کی جنگ میں عوام کی بھلائی کے لئے کام کرنے کی بجائے ان کی مشکلات اور بے چینیوں میں اضافہ کیا ھےحکمران ھوں یا اپوزیشن سب نے عوام کو اپنے اقتدار کے لئے سیڑھی کے طور پر استعمال کیا ھے عوام کو ریلیف دینے اور انکے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی-جس کو موقعہ ملا ملکی مشکلات کو حل کرنے کی بجائے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا-یہ اللہ تعالی کی ناشکری ھے جس نے اپنے لطف و کرم سے یہ خوبصورت ملک ھمیں عطا فرمایا تھا-

علامہ صاحب نے مزید فرمایا کہ آج ملک جن مشکلات کا شکار ھے اس میں عوام کی بے چینی قابل دید ھے ھم سب سیاسی مذھبی راھنماوں اور ملک کے تمام اسٹیک ھولڈرز سے گذارش کریں گے کہ مل بیٹھ کر مذاکرات کے ساتھ تمام اختلافات کو حل کریں تاکہ مشکلات زدہ اور مہنگائی میں پسی ھوئی غریب عوام سکھ کا سانس لیں اور ملک و ملت کی مشکلات حل ھوں-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + eighteen =