فروری 10, 2025

آيت اللہ العظمیٰ سیستانی کی جانب سے کرمان واقعے کی شدید مذمت

سیاسیات- ایرانی شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں دھماکے سے متعدد عقیدت مندوں کی شہادت پر عراق کی اعلیٰ شیعہ قیادت آيت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله وانا الیه راجعون

آج ایران کے صوبہ کرمان میں دہشت گردی کے واقعے میں سینکڑوں بے گناہ انسان مارے گئے۔ جو ہمارے لئے نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ بات ہے۔ ہم اس المناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں اور ایران کی غیور عوام سے تسلیت کرتے ہیں۔ ہم خداوند متعال سے شہداء کے عالی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
(٢٠/ جمادی الثانی /١٤٤٥هـ)
دفتر آقائے سیستانی (مُدّ ظلّه) – نجف اشرف

واضح رہے کہ کل دوپہر کے وقت شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دو دھماکے ہوئے، جس میں ابھی تک 103 افراد شہید اور 211 زخمی ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی کے اس واقعے پر دنیا بھر میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =