نومبر 24, 2024

یوکرین بحران پر مذاکرات اختتام پذیر، قیام امن کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

سیاسیات- سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر منعقد ہونے والے مذاکرات میں شرکاء نے یوکرین میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یوکرین بحران پر سعودی عرب میں منعقد کیے گئے دو روزہ اجلاس میں اقوام متحدہ سمیت 40 سے زائد ممالک کےنمائندوں نے شرکت کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین نے اس اجلاس روز امن قائم کرنے کے لیے اپنا وسیع پیمانے پر متوقع 10 نکاتی فارمولہ تجویز کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں متعدد ممالک نے ان تجاویز کی حمایت کی ہے۔

اس دو روزہ اجلاس کا مقصد یوکرین کی جانب سے روس کے ساتھ جاری تنازع کے حل تک پہنچنے میں عالمی طاقتوں سے مدد حاصل کرنے کے لیے سفارتی دباؤ ڈالنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں شرکاء نے یوکرین میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے آفس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں امن قائم کرنے کے 10 نکاتی فارمولے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں یوکرین کی سرزمین سے روسی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × four =