نومبر 24, 2024

یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

سیاسیات- یورپی یونین نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ اور شامی نظام کی فوجی معاونت پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین نےایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف ’’پابندیوں کے اقدامات کے لیے ایک نیا فریم ورک‘‘قائم کیا ہے۔اس نئے فریم ورک کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک سے ایران کو بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی تیاری اور پیداوار میں استعمال ہونے والے اجزاء کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی کونسل نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی جنگ میں ڈرونز اور شامی حکومت کی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مدد پر چھے ایرانی افراد کو پہلے سے موجود پابندیوں کی دو فہرستوں میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four − three =