ستمبر 20, 2024

ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں۔ جوبائیڈن

سیاسیات- امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز پرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پربہت تشویش ہے، اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگارنہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے آج براہ راست بات ہوئی ہے، نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدےکےلیے زوردیا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو  ایران کے شہر تہران میں مبینہ اسرائیلی میزائل حملے میں شہید کیا گیا جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × two =