نومبر 24, 2024

ہم طالبان کو نہ سپورٹ کرتے ہیں اور نہ ہی فنڈنگ دیتے ہیں۔ امریکہ

سیاسیات- امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ہم طالبان کو سپورٹ نہیں کرتے اور نہ ہی طالبان کو فنڈنگ دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا، واضح کر چکے ہیں کہ طالبان کو فنڈنگ نہیں دیتے۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پررپورٹ جاری کی ہے، طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا غیر متوقع اور من مانی نفاذ افغان عوام کے انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے ساتھ طالبان کے سلوک خصوصاً خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر کڑی نظر ہے ،توقع ہے طالبان افغان عوام، عالمی برادری کو اپنی یقین دہانیوں کا احترام کریں گے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلقات کا انحصار ان کے اقدامات پر ہے۔

اس کے علاوہ ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں، اہم ہے کہ وہ اپنےکام کو محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × four =