مارچ 29, 2025

گرفتار سابق میئر استنبول اکرم امام اوغلو بطور صدارتی امیدوار نامزد

سیاسیات۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے اہم حریف اور گرفتار استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کو آئندہ انتخابات کے لیے صدارتی امیدوار نامزد کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2028ء کے صدارتی انتخابات کے لیے سابق میئر استنبول اکرم امام اوغلو حریف جماعت سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کی جانب سے امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حزبِ اختلاف جماعت سی ایچ پی نے اکرم امام اوغلو کو صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کی جانب سے گذشتہ روز علامتی پرائمری ووٹنگ کروائی گئی، جس میں استنبول کے معزول میئر امام اوغلو کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑے۔ میونسپلٹی نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹوں میں سے 1 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ووٹ یکجہتی کے طور پر انہیں ملے ہیں، جو اکرم امام اوغلو کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کا مظہر ہے

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 3 =