سیاسیات- کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے بھارت کا ہنگامی دورہ کیا۔
کینیڈا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات بھی کی۔
اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔
کینیڈین وزیر خارجہ ملینی جولی نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ہیڈ آف انٹیلی جنس کے سربراہ کو نکلنے کاحکم دے دیا ہے اور معاملات کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون کو قتل کیا گیا تھا۔