سیاسیات- اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے قتلِ عام کے باعث کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی۔
غزہ میں جاری جنگ کے خلاف کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کے کوئلے کو فلسطینی بچوں کو مارنے والے بموں میں استعمال کیاگیا ہے ۔
اس سے قبل جون میں بھی کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی تھی۔
امریکی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال کے ابتدائی 8 ماہ میں کولمبیا سے 320 ملین ڈالرز مالیت کا کوئلہ درآمد کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اپنی ضرورت کے کوئلے کا 50 فیصد کولمبیا سے درآمد کرتا ہے۔
اس سے قبل کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں اور انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔