مارچ 14, 2025

کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا: ٹرمپ کا یوٹرن

سیاسیات۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔

امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں آئر لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کرنے کے امریکی صدرکے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے محصور فلسطینی علاقے غزہ پر قبضے کے بیان پر مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمتی بیانات سامنے آئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =