نومبر 24, 2024

کم جونگ ان کی روسی صدر سے ملاقات، دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

سیاسیات-شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات میں راکٹ ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ 4 برس بعد گزشتہ روز بذریعہ ٹرین روس پہنچے تھے اور اس حوالے سے کم جونگ ان کا کہنا تھا روس کے دورے کا واضح مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے راکٹ ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور روس شمالی کوریا کی سیٹیلائٹ بنانے میں مدد کر سکتا ہے، شمالی کوریا اپنا خلائی پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان کے ہمراہ فوجی قیادت کی موجودگی سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل ہو سکتی ہے جس پر مغربی ممالک نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کو روس کے ساتھ کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی ڈیل سے باز رہنے کا کہا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + 18 =