نومبر 24, 2024

کملا ہیریس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی کانٹے کا مقابلہ ہوگا

سیاسیات- این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیریس اور سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

صدر بائیڈن کی جانب سے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے اور کاملا ہیریس کی توثیق کرنے کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز پر کیے گئے این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے سروے میں ریپبلکن صدارتی امیدوار کی مقبولیت 46 فیصد جبکہ کملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سروے میں 9 فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاحال فیصلہ نہیں کیا کہ کسے ووٹ دیں گے۔

اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت کملا ہیرس پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے اور سروے میں غلطی کی گنجائش بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ انتہا سے زیادہ سخت ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 − 2 =